Categories: NewsUrdu News

بجلی کے بل کے پیسے مانگنے پر بھائی لڑ پڑے،رشتے دار چھڑانے آیا تو اسے گولی مار کرقتل کر دیاگیا

مظفرگڑھ کے قصبہ شاہ جمال میں بجلی کے بل کے پیسے مانگنے پر بھائی لڑ پڑے،رشتے دار چھڑانے آیا تو اسے گولی مار کرقتل کر دیا،مقتول 9 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔تفصیل کے مطابق مظفرگزھ کے قصبہ شاہ جمال کے نواحی علاقہ موضع بیٹ رائعلی کے رہائشی مجاہد حسین نے اپنے بھائی مشتاق کو اپنے بجلی میٹر سے بجلی دے رکھی تھی، بل آنے پر اس نے اپنے بھائی مشتاق سے بل کے پیسے مانگے جس پر وہ طیش میں آگیا اور پستول نکال کر بھائی مجاھد حسین سے جھگڑا شروع کر دیا اس دوران مجاھد کا سالا اشفاق بھی بیچ بچاؤ کرانے کے لئے موقع پر آگیا، جھگڑے سے منع کرنے پر مشتاق نے اسے گولی ماردی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جس کی نعش قبضہ میں لیکر پولیس تھانہ شاہ جمال نے رورل ہیلتھ سنٹر منتقل کیا اور ضروری کاغذی کارروائی کے بعد لاش کو ڈسٹرکٹ ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر نے کے لئے پرائیویٹ ڈالا منگوایا جس پر ورثاء نے لاش بھجوانے سے انکار کرتے ہوئے سرکاری ایمبولینس کا تقاضا کیا۔

بعدازاں مقتول کے ورثاء نے متوفی اشفاق کی لاش پل ڈاٹ جتوئی روڈ پر رکھ کر احتجاج شروع کر دیا جس پر ایس ایچ او تھا نہ شاہ جمال محمد نواز خان موقع پر پہنچ گئے اور ورثاء سے کامیاب مذاکرات کر کے احتجاج ختم کرا کے لاش ڈسٹرکٹ ہسپتال مظفر گڑھ منتقل کر آئی۔ پولیس تھانہ شاہ جمال نے قاتل مشتاق حسین کو گرفتارکر لیا ہے اور مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

admin

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago