مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 05 جون2020ء) سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ انجینئرمہرنذرمحمدڈب نے کہا ہے کہ میپکو سرکل مظفرگڑھ میں خصوصی ٹیموں اورٹاسک فورسز نے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے صرف4دنوں میں 58 بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے میپکوسرکل مظفرگڑھ میں پکڑا اور ان کو60342یونٹ 11لاکھ92ہزار02سو62روپے جرمانہ کیا گیاہے اور27بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آربھی متعلقہ تھانوں میں درج کروائی گئی ہے۔ا نہوں نے کہاکہ میپکو سرکل مظفر گڑھ میں بجلی چوروں کے خلاف وزارت توانائی کی ہدایات کی روشنی میں سخت ترین اقدامات کئے جا رہے ہیں اور سرکل میں بڑے بڑے بجلی چوروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ میپکوسرکل مظفرگڑھ میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن بلاامتیاز جاری رہے گا اور بجلی چوروں سے کوئی رعائت نہیں کی جائے گی چاھے وہ کتنے ہی بااثرکیوں نہ ہوں۔سپرنٹنڈنگ انجینئرنے میپکوصارفین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بجلی بل اوربقایاجات وقت پراداکریں تاکہ بہت سی پریشانیوں سے بچ سکیں اورسرکل میں بجلی کی چوری روکنے کے لیے میپکوکی ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ ان قوم بنائیں۔
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…
نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…
اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…