Categories: NewsUrdu News

بارش سے پیدا ہونی والی صورتحال سے درپیش مسائل کو جلد حل کیا جائے، ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 12 مارچ2020ء) ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب ترین کے شدید بارش میں رات گئے شہر کے مختلف مقامات کے دورے۔موسلادھار بارش کے دوران صورتحال کا جائزہ لینے کے قائم والا، راولے والا، کچری چوک، جھنگ موڑ اور مختلف ڈسپوزل اور جنریٹرز کے معائنے۔عرصہ دراز سے ڈسپوزل پر لگی خراب موٹروں کو فوری طور پر ٹھیک کرکے سٹینڈبائی موٹروں کے انتظام کی ہدایت۔شہر میں شدید بارش سے پیدا ہونی والی صورتحال سے درپیش مسائل کو جلدازجلد حل کیا جائے ڈپٹی کمشنر۔تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ میں موسلادھار بارش کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب ترین کے شدید بارش میں رات گئے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔انہوں نے قائم والا، راولے والا،کچری چوک، جھنگ موڑ، جیل روڈ، ودیگر مقامات پر دوران بارش نکاسی آب کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف ڈسپوزل اور لگے جنریٹرز کا بھی معائنہ کیا۔عرصہ دراز سے ڈسپوزل پر لگی خراب موٹریں جو گزشتہ چئیرمین دور میں بھی ٹھیک یا تبدیل نہیں کی جاسکی تھی کو فوری طور پر تبدیل کرکے سٹینڈبائی موٹروں کے انتظامات کے بھی احکامات جاری کئے تاکہ کسی بھی وقت ڈسپوزل کی موٹر بند ہونے کیوجہ سے پیدا ہونی والی مشکل صورتحال سے نمٹنے کے لئے قبل از وقت حفاظتی اقدامات کئے جاسکیں۔ڈپٹی کمشنر نے دوران شہر کے دورے کے دوران مختلف مقامات پر رک کر میونسپل کارپوریشن کے عملہ کی جانب سے نکاسی آب کے عوامل کی نگرانی بھی کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب ترین نے کہا کہ شدید بارش کے باعث پیداہونی والی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کوشاں ہے میونسپل کارپوریشن کے افسران و عملہ شہر بھر میں نکاسی آب کے لئے موجود وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ہر ممکن عملی اقدامات کررہا ہے۔اس موقع پر انکے ہمراہ چیف آفیسر اور چیف سینٹری انسپکٹر سیف اللہ بھی موجود تھے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago