Categories: NewsUrdu News

باردانہ کی فراہمی، تحصیل مظفرگڑھ کے 426مواضعات کی ابتدائی فہرستیں مرتب

مظفر گڑھ۔30 مارچ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 30 مارچ2018ء)اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ ظہور حسین بھٹہ نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ محمد سیف انور کی ہدایت پر تحصیل مظفرگڑھ میں گندم کے کاشتکاروں کو باردانہ کی فراہمی کیلئے محکمہ مال نے تحصیل مظفرگڑھ کے 426مواضعات کے کاشتکاروں کی ابتدائی فہرستیں مرتب کر لی ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ فہرستیں ڈپٹی کمشنر آفس، اسسٹنٹ کمشنر آفس، تحصیل آفس اور اراضی ریکارڈ آفس میں آویزاں ہیں، تحصیل مظفرگڑھ سے متعلقہ گندم کے کاشتکار یہ فہرستیں چیک کرسکتے ہیں، کسی غلطی کی صورت میں وہ اپنی شکایت متعلقہ ریونیو آفیسر یا نائب تحصیلدار کو جمع کرا سکتا ہے تاکہ اس کا بروقت ازالہ کیا جاسکے، اگر کسی کاشتکار کا نام غلطی سے گندم کے کاشتکاروں میں شامل ہو گیا ہو تو اس کی بھی نشاندہی کی جائے ، انہوںنے بتایا کہ گندم کے کاشتکاروں کو باردانے کی تقسیم حکومت پنجاب کی جاری کردہ پالیسی کے تحت ماہ اپریل میں شروع کی جائیگی۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

1 week ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

1 week ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago