Categories: NewsUrdu News

بابائے جمہوریت نوابزادہ نصراللہ خان جمہوری نظام کے درخشندہ باب تھے

مظفرگڑھ۔26 ستمبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 26 ستمبر2018ء) بابائے جمہوریت نوابزادہ نصراللہ خان جمہوری نظام کے درخشندہ باب تھے ان کی جمہوریت کی بحالی اورعوامی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا 15 ویں برسی کے موقع پر سیاسی جانشین اور پی ٹی آئی کے ایم پی اے نوابزادہ منصور احمد خان کو ٹیلی فونک پیغامات، نوابزادہ کی 15 ویں برسی کی مرکزی دعائیہ تقریب رہائش گاہ نوابزادہ منصور خان خانگڑھ گزشتہ روز منعقد ھوئی۔دعائیہ تقریب میں نوابزادہ نصراللہ خان کی جمہوری سیاسی اور عوامی خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ تقریب میں پی ٹی آئی کے ایم این اے باسط سلطان بخاری، پی ٹی آئی کے ایم پی اے و مشیر صوبائی وزیر زراعت سردار عبدالحی دستی، ایم پی اے عون حمید ڈوگر، نوابزادہ سیف اللہ خان نوابزادہ محمد احمد خان نوابزادہ اسرار احمد خاں نوابزادہ ابرار احمد خان نوابزادہ بلال احمد خان عبدالحسین ترگڑ، نوابزادہ قمر ہمایوں نوابزادہ ساجد محمود نوابزادہ جمیل خان اور مہر جاوید حسن سمیت ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔مرکزی تقریب کے ساتھ ساتھ کراچی اسلام آباد ملتان لاہور اور سعودی عرب میں بھی دعائیہ تقریبات اور سیمینار کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں نوابزادہ نصراللہ خان کی جمہوری سیاسی اور عوامی خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

4 weeks ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

4 weeks ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

3 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago