Categories: NewsUrdu News

ا سکول وین میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 2 بچے جھلس کر جاں بحق

مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔27ستمبر 2018ء) : مظفر گڑھ میں ایک سکول وین میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قصبہ گجرات روڈ پر اسکول وین میں سلنڈر دھماکہ ہوا ہے۔جس کے بعد وین میں آگ لگ گئی۔آگ لگنے کے نتیجے میں جاں بحق ہو گئے جب کہ 15 بچے زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق متعدد بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔ اسکول وین میں 20 سے زائد بچے سوار تھے۔واضح رہے اس سے قبل ایک ایسا ہی واقعہ گجرات میں پیش آتا تھا۔ گجرات میں اسکول وین سانحہ گاڑی میں رکھے پیٹرول کینز کی وجہ سے پیش آیا۔گجرات میں اسکول وین سانحے میں17 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ حادثے کے بعد انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے ایسی سوسے زائد گاڑیوں کوتحویل میں لے لیا تھا۔جن میں پیٹرولٹینک کے بجائے پیٹرول کین استعمال ہورہے تھے۔عمومی طور پر پیٹرول کے کین پلاسٹک کے ہوتے ہیں جو مسافر سیٹوں کے پاس رکھے جاتے ہیں۔ کین سے پائپ کے ذریعے پیٹرول انجن تک پہنچایا جاتا ہے۔ بیٹری بھی قریب ہی لگی ہوتی ہے، جو اکثر شارٹ سرکٹ کے باعث خوفناک حادثے کا سبب بنتی ہے۔المناک سانحے کی رپورٹ آنے کے بعد موٹروہیکل ایگزامنر انسپکٹر گجرات اور آر ٹی اے سیکریٹری کو معطل کردیا گیا تھا۔اس کے علاوہ ایک واقعہ کراچی میں پیش آیا تھا جس میں چلتی ہوئی اسکول وین سے گیس سلنڈر زور دار دھماکے کے ساتھ نکل کر دور گر جانے اور اس میں سے گیس خارج ہونے کے باعث بچوں میں خوف وہراس پھیل گیا تھا۔رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ انتظامیہ کی جانب سے اسکولوں وین میں نصب غیر معیاری اور مقررہ مقام سے ہٹ کر CNG سلنڈرز لگانے اور LPG سلنڈر استعمال کرنے اور وین میں سلنڈر کے ساتھ پٹرول کو استعمال کرنے اور کھلا پٹرول رکھنے والے لاپرواہ اور غفلت کے مرتب ڈرائیوروں کے خلاف مہم جاری ہے۔کہا گیا تھا کہ کسی بھی ایسے واقعے کی ذمہ دار اسکول انتظامیہ وین مالکان اور ڈرائیورز کسی بھی حادثے کی صورت میں مشترکہ ذمہ دارہونگے ۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago