News

ای روزگار ٹریننگ سنٹر نوجوانوں کو ڈیجیٹل سکلز کی مفت تربیت فراہم کر رہا ہے،ملک تبریز

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 28 نومبر2022ء) انچارج ای روز گار ٹریننگ سنٹر ملک تبریز نے کہا ہے کہ ای روزگار ٹریننگ سنٹر نوجوانوں کو باعزت طریقے سے روزگار کمانے کےلئے ڈیجیٹل سکلز اور فری لانسنگ کی مفت تربیت فراہم کر رہا ہے۔ گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج آف کامرس مظفرگڑھ میں ای۔روزگار ٹریننگ پروگرام کے اگلے بیچ کے داخلے شروع ہوگئے ہیں۔

ای۔روزگار ٹریننگ پروگرام یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا ایک مشترکہ پراجیکٹ ہے جو نوجوانوں کو ڈیجیٹل سکلز اور فری لانسنگ کی مفت تربیت فراہم کر رہا ہے تاکہ نوجوان اپنے گھر بیٹھے آن لائن اور باعزت طریقے سے روزگاہ حاصل کر سکیں۔انہوں نے بتایا کہ سولہ سالہ تعلیم یافتہ نوجوان ای۔

روزگار ٹریننگ پروگرام کے ذریعے پیش کردہ سات مختلف کورسز میں سے کسی ایک میں شامل ہو سکتے ہیں۔

ہر کورس میں نوجوانوں کو فری لانسنگ کی تربیت بھی دی جائے گی تاکہ امیدوار سیکھے ہوئے ہنر کو استعمال کرکے آن لائن کما سکیں۔انہوں نے بتایا کہ اب تک اڑتالیس ہزار سے زائد نوجوان اس پروگرام سے تربیت حاصل کر کے فری لانسنگ کے ذریعے ماہانہ اچھی خاصی رقم کما رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دلچسپی رکھنے والے امیدوار داخلہ کے لیے اپنی آن لائن درخواست ویب سائیڈ www.erozgaar.pitb.gov.pk پر بھی جمع کرا سکتے ہیں۔\378

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago