News

ایک شخص نے اپنی کمسن بیٹی کو سینے کے ساتھ باندھ کر نہر میں کود کر خودکشی کر لی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 10 مارچ2023ء) مظفرگڑھ کے رہائشی ایک شخص نے گھریلو تنازعات کی وجہ سے اپنی کمسن بیٹی سمیت نہر میں کود کر خودکشی کر لی۔ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں ہیڈپنجند کے مقام پر محلہ کٹڑہ احمد خان احمد پور شرقیہ ضلع بہاولپور کے رہائشی 52 سالہ محمد سلیم نے گھریلو تنازعات کی وجہ سے اپنی 3 سالہ بیٹی زویا کو اپنے سینے کے ساتھ باندھ کر ہیڈپنجند سے نکلنے والی عباسی کینال میں ابوظہبی برج سے چھلانگ لگا دی تھی۔

ریسکیو سٹاف نے جائے حادثہ پر پہنچ کر اپنی پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے سکوبا(SCUBA)کی مدد سے سرچ آپریشن کیا اور بوٹ کے ساتھ سرچ آپریشن شروع کر دیا۔واٹرریسکیو اینڈ سرچ ٹیم نے سکوبا اور بوٹ کی مدد سے دو گھنٹے سرچ آپریشن کے دوران ایک کلو میٹر ایریا سرچ کیا لیکن کامیابی نہ مل سکی اور اندھیرا چھا جانے کی وجہ سے سرچ آپریشن ملتوی کر دیاگیا۔ریسکیو سرچ ٹیم نےدوبارہ آپریشن شروع کر دیا ہے لیکن تاحال لاشوں کی تلاش میں کامیابی نہیں ہوئی ہےاور سرچ آپریشن جاری ہے۔
Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

12 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

12 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

12 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago