Categories: NewsUrdu News

ایک اور جماعت کو آزاد کمشیر میں جھٹکا، پی ٹی آئی نے بڑی وکٹ اڑا لی

مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما دیوان چغتائی ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے، پیپلز پارٹی کی کلیدی شخصیت چوہدری رشید بھی کپتان کے قافلے کا حصہ بن گئے

آزاد کشمیر (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ یکم فروری 2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے بعد مسلم کانفرنس کو بھی آزاد جموں کشمیر میں بڑا دھچکا لگا ہے۔آزاد جموں و کشمیر کے مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما دیوان چغتائی ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ہیں۔دونوں رہنماؤں کی اسلام آباد میں چیف آرگنائزر تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی سے ملاقات ہوئی۔
مظفر آباد سے پیپلز پارٹی کی کلیدی شخصیت چوہدری رشید بھی کپتان کے قافلے کا حصہ بن گئے ہیں۔ سیف اللہ نیازی نے دیوان چغتائی اور چوہدری رشید کی ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا ہے۔اس سے قبل مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے نائب صدر سردار ارزش پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو ئے تھے۔سردار ارزش نے پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے ملاقات کی۔
پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر سلطان محمود سمیت دیگر ساتھی بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات میں سردار ارزش نے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔ سردار ارزش کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر غیر متزلزل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔آزاد کشمیر کی حکمران جماعت نے مودی سے محبتیں بڑھائیں۔
انہوں نے کہا کہ اہل کشمیر عمران خان کی قیادت میں جمع ہو چکے ہیں۔ خیال رہے کہ سردار ارزش خان مرحوم سابق وزیر بہادر خان کے بھتیجے ہیں۔واضح رہے کہ سینیٹ الیکشن سے قبل سیاسی جوڑ توڑ جاری ہیں۔ گذشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی نے وزیراعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے صوبائی رکن اسمبلی رئیس نبیل احمد کی ملاقات ہوئی ۔
دوران ملاقات انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ رئیس نبیل نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو حلقے کے مسائل اور عوامی ضروریات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہر حلقے کے مسائل حل کرنا چاہتا ہوں۔ ترقی پر ہر شہر اور قصبے کا حق ہے۔پنجاب کے دور افتادہ شہروں کا ترقی پر پورا حق ہے اور ہم انہیں یہ حق لوٹائیں گے۔ قبل ازیں مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی محمد ارشد نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات میں ان پر اعتماد کا اظہار کیا۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

11 months ago