News

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کوٹ ادو کے مقدمہ قتل میں جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت سنا دی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 26 نومبر2022ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کوٹ ادو کے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ایک مجرم کو سزائے موت سنا دی جبکہ اس کے ساتھی ملزم کو شک کا فا ئدہ دیتے ہوئے بری کر دیا ہے،کوٹ ادو شہر میں 5سال قبل قتل ہونے والے دلاور عباس کے کیس کا فیصلہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوٹ ادو وسیم انجم نے سناتے ہوئے ایف آئی آر میں نامزد دو ملزمان میں سے صفدر حسین جکھڑ کو سزائے موت اور 6لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی جبکہ مقدمہ کے دوسرے ملزم زین کو شک کا فائیدہ دیتے ہوئے بری کردیا ہے۔

2017 میں صفدر جکھڑ اور زین نے کوٹ ادو شہر میں مخدوم فیملی سے تعلق رکھنے والے دلاور عباس اور بلال قاسم پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں دلاور عباس جاں بحق ہو گیا تھا، قتل کا مقدمہ تھانہ سٹی کوٹ ادو میں ڈسٹرکٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر مخدوم غلام قاسم کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔5 سال مقدمہ کی سماعت کے بعد فاضل جج نے صفدر جکھڑ کو سزائے موت اور 6 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے جبکہ شریک ملزم زین کو شک کا فا ئدہ دیتے ہوئے بری کر دیا ہے۔
Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago