Categories: NewsUrdu News

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 17 جولائی2020ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ چوہدری مظہر شفیق نے ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ کا دورہ کیا، سول جج مظفرگڑھ محمد نوازبھی ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل عامر عمر قریشی، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل راؤ ندیم اقبال اور دیگر افسران ڈسٹرکٹ جیل بھی موجود تھے۔ معائنہ کے دوران جیل انتظامیہ کی طرف سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
فاضل جج نے نوعمر، جیل ہسپتال سمیت مختلف بیرکوں کامعائنہ کیا، کچن اسیران کی صفارئی اور کھانے کے معیار کو سراہا۔ فاضل جج نے معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث 15حوالاتیوں کو ذاتی مچلکوں پر رہائی کے احکامات جاری کیے۔ مزید برآں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے جیل میں کورونا کی وبا سے بچاؤ کے لئے کئے گئے انتظامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اور جیل انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago