News

ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک مظفرگڑھ نے 5 من مضر صحت گوشت تلف کر دیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 03 مارچ2023ء) ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک مظفرگڑھ نے قصاب کی دوکان پر چھاپہ مار کر5 من مضرصحت گوشت تلف کردیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک و پرائس کنٹرول میجسٹریٹ ڈاکٹر محمد طارق نے سپیشل برانچ کے ہمراہ مین بازار کا دورہ کیا۔

انہوں نے جھنگ روڈ پر فضل ملز کے گیٹ کے سامنے محمد عثمان قصاب اور مملہ چوک میں محمد عمران قصاب کی دوکانوں پر چھاپہ مار کر 5 من مضر صحت گوشت کو موقع پر تلف کر دیااور قصابوں کو بھاری جرمانہ کیا۔

 

ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ضلع مظفرگڑھ ڈاکٹر محمد طارق نے قصابوں کو متنبہ کیا کہ مضر صحت گوشت اور اوور چارجنگ والے قصاب کو جیل بھیجاجائے گا۔ انہوں نے قصابوں کو ہدایت کی کہ صحت مندجانور ذبح کریں اور سلاٹر ہاؤس سے منطور ی کی مہر لگوائیں اور ریٹ لسٹ کو ہر قصاب اپنی دوکان میں نمایاں جگہ پر آویزاں کرے۔

Faryad

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

4 days ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

1 week ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

1 year ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

1 year ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

1 year ago