Categories: NewsUrdu News

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ مظفرگڑھ کی ہدایت پر مختلف علاقوں میں شکایت سیل کے بینرآویزاں کردیے گئے

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 17 جولائی2019ء)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ مظفرگڑھ عطاء الحق کی ہدایت پر شہر کے مختلف علاقوں میں شکایت سیل کے بینرآویزاں کردیے گئے۔بینرز پر سیوریج اور صفائی کے مسائل کی شکایت کا خصوصی نمبر بھی آویزاں کردیا گیا۔

تفصیل  کے مطابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عطاء الحق کی ہدایت پر مظفرگڑھ کے شہریوں کو صفائی اور سیوریج کے مسائل کی صورت میں شکایات سیل کے قیام کے بعد شکایت سیل اور خصوصی نمبر کے بینرزبھی آویزاں کردئیے گئے ہیں، گزشتہ روز سینٹری انسپکٹر اعجاز کے زیر نگرانی بلدیہ اہلکاروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں یہ بینرز آویزاں کئے۔

اس بارے میں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کا کہنا تھا کہ مظفرگڑھ شہر میں صفائی اور سیوریج کے مسائل کے حل کے لئے ڈپٹی کمشنر نے خصوصی ہدایت جاری کی ہیں جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے شکایت سیل کا قیام کرکے خصوصی نمبر بھی جاری کیا گیا جس پر شہری اپنی شکایات درج کراسکتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ شکایت سیل کے بارے میں ہر خاص وعام شہری کو آگاہی کے لئے اب یہ بینرز آویزاں کئے گئے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو شکایت سیل کے بارے میں معلوم ہوسکے اور اس سروس سے مستفید بھی ہوسکیں۔

admin

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago