Categories: NewsUrdu News

ایم ڈی بیت المال عون عباس کامظفرگڑھ میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کادورہ

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 27 جنوری2020ء) ایم ڈی بیت المال عون عباس بپی مظفرگڑھ میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ڈائیلسز سنٹر کے دورے کے دوران 43 مستحق مریضوں کے مفت ڈائیلسز کے لیے بیت المال کی جانب سے 28 لاکھ روپے کے فنڈز ڈائیلسز سوسائٹی کے حوالے کیے،اس موقع پر ایم ڈی بیت المال نے ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر مہر محمد اقبال کی درخواست پر تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا 25 بچوں کے لیے بھی فنڈز جاری کرنے کا اعلان کیا.ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب ترین کی جانب سے ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ ادو کے ڈائیلسز سنٹر کے لیے فنڈز کی فراہمی کی درخواست پر ایم ڈی بیت المال نے جلد فنڈز جاری کرنے کا بھی اعلان کیا۔عون عباس بپی کا کہنا تھا کہ بیت المال کی جانب سے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ڈائیلسز کے فنڈز کو بڑھا کر 65 مستحق مریضوں کے لیے فنڈز فراہم کرنے کی کوشش کی جائیگی۔ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب میں ہیپاٹائٹس زیادہ ہونے کی وجہ سے ڈائیلسز کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب ترین،بیت المال مظفرگڑھ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کاشف سلیم،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ ڈاکٹر مہر محمد اقبال،ملک خیر محمد بدھ اور ڈاکٹر یوسف نسیم لغاری نے تقریب سے اپنے خطابات ڈائیلسز کے مستحق مریضوں کے لیے بیت المال سے فنڈز کے حصول کے لیے کاوشوں پر سابق ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور کو خراج تحسین پیش کیا.ان کا کہنا تھا کہ ڈائیلسز کے مستحق مریضوں کے مفت علاج معالجے کے لیے ڈائیلسز سوسائٹی کی جانب سے بھرپور کاوشیں کی جارہی ہیں،انھوں نے صاحب حیثیت افراد سے بھی اپیل کی کہ وہ ڈائیلسز کے مریضوں کے مفت ڈائیلسز کے لیے ڈائیلسز سوسائٹی کو امداد دیں،اس موقع پر ضلعی صدر تحریک انصاف نوابزادہ محمد احمد خان،چیئرمین زکوا? و عشر کمیٹی مظفرگڑھ عبدالحسین ترگڑ،سابق سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ضیاء الحسن،ڈی ایچ او ڈاکٹر کاظم عباس،ڈائیلسز سنٹر مظفرگڑھ کے انچارج ڈاکٹر مقبول عالم،فرخ زبیر،صدر انجمن تاجران سید امیر حسن،ایڈیشنل سیکرٹری صوبائی انجمن تاجران پنجاب عامر سلیم شیخ،سرپرست انجمن تاجران ملک جاوید اختر سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

تقریب میں ایم ڈی بیت المال عون عباس بپی کو شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago