News

ایمرجنسی کی صورت میں اگر آگ بجھانے کے انتظامات مکمل ہوں تو ہونے والے جانی و مالی نقصان کو کافی حد تک کم کیا جا سکتا ہے،سیدہ سحرش ارشاد

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 23 دسمبر2021ء) سول ڈیفنس آفیسر مظفرگڑھ سیدہ سحرش ارشاد نے کہا ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں اگر آگ بجھانے کے انتظامات مکمل ہوں تو آگ سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کو کافی حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔ یہ بات انہوں نے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سید موسیٰ رضا کی خصوصی ہدایت پر خانگڑھ شہر اور گرد و نواح میں موجود پیٹرول پمپس اورفرنیچر کی دکانوں پر آگ بجھانے کے انتظامات کو معائنہ کرتے ہوئے کہی۔

کچھ روز قبل ڈیفنس آفیسر کی جانب سے آگ بجھانے کے انتظامات مکمل کرنے کے لئے متعدد پیرول پمپس کونوٹسز جاری کئے جاچکے تھے جن میں پیٹرول پمپ مالکان میں محمد آصف، عادل عثمان پیٹرولیم سروس دائے والی ماڑھی اور محمد افضل،الخالق پیٹرولیم سروس خانگڑھ بستی درگھ شامل تھے۔ جنہوں نے تاحال آگ بجھانے کے انتظامات مکمل نہ کئے تھے۔سول ڈیفنس آفیسر سیدہ سحرش ارشاد نے ان کے خلاف چالان مرتب کرکے سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کے عدالت میں برائے مزید کارروائی بھجوادئیے۔علاوہ ازیں خانگڑھ شہر میں موجود 20سے زائد فرنیچر کی دکانوں کا بھی معائنہ کیا اور نوٹسز جاری کئے کہ وہ اپنی دکانوں میں آگ بجھانے کے انتظامات مکمل کریں۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago