مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 15 فروری2023ء) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ کام میں عظمت ہے اور کام سے ہی عزت ہے۔ایماندار،محنتی اور فرض شناس آفیسر اور اہلکار اداروں کا اثاثہ ہوتے ہیں۔یہ بات انہوں نے سینٹری ورکر کو اپنا کام محنت اور لگن سے کرتے دیکھ کر اس کو شاباش دیتے ہوئے کہی اور سینٹری ورکر کے ساتھ تصویر بھی بنوائی۔
ڈپٹی کمشنر نےشہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازم کو اپنا کام کرنا ہوگا،کام میں کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ضلع مظفرگڑھ اورضلع کوٹ ادو میں ہفتہ صفائی کاآغاز کردیا گیا ہے، جس کے لئے شہروں کو مختلف زون میں تقسیم کیا گیا ہے۔ عملہ صفائی مرکزی شاہرات،چوکوں اور بازاروں میں صفائی کو یقینی بنائے۔
انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھیں۔ گھر کا کوڑا نزدیکی کوڑے دان میں ڈالیں اور عملہ صفائی سے تعاون کریں۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمران شمس نے اراضی ریکارڈ سنٹر اور تحصیل آفس کا معائنہ کیااور عوامی مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی۔\378
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…