Categories: NewsUrdu News

ایل او سی، بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے بزرگ خاتون جاں بحق، دو افراد، زخمی

مظفر آباد (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 13 جون2020ء) بھارتی فوج نے ایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے حاجی پور سیکٹر کے ضلع حویلی کے گاؤں ہیلان بالا میں شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور ایک خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔ضلع حویلی کی پولیس کے مطابق بھارتی فوج نے بغیر کسی وجہ کے صبح تقریباً ساڑھے 11 بجے فائرنگ شروع کی۔پولیس عہدیدار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 75 سالہ عطرن بی بی کے نام سے ہوئی ہے جو اپنے گھر کے برآمدے میں بیٹھی تھیں کہ ایک شیل آکر ان کے قریب گرا۔آزاد جموں و کشمیر کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اینڈ سول ڈیفنس کے سیکریٹری سید شاہد محی الدین قادری کے مطابق بھارتی پولیس نے نیزاپور سیکٹر کے ضلع حویلی، کھلنا اور لیپا سیکٹر کی وادی جہم کے ضلع میں بھی فائرنگ کی لیکن ابتدائی طور پر کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago