Categories: NewsUrdu News

اہداف حاصل نہ کرنے والے افسران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی،جی ایم آپریشن میپکو

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 16 جولائی2020ء) جنرل منیجرآپریشن میپکوانجینئر طارق محمودبٹرنے کہا ہے کہ کہ فیلڈافسران اپنی کارکرد گی کو مزید بہتر بنائیں لائن لاسز کو فیڈر کی سطح پر کنٹرول کریں۔ بجلی چوروں کو نہ صرف جرمانے کئے جائیں بلکہ ان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروائی جائے۔ انہوں نے کہاکہ تمام فیلڈافسران ریکوری اورلائن لاسزکے اہداف حاصل کرنے کے لیے فیلڈمیں نکلیں اورریکوری اورلائن لاسزکے اہداف حاصل نہ کرنے والے افسران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا دوران ڈیوٹی حادثات کی شرح میں کمی لانے کے لیے افسران اپناکرداراداکریں اورلائن سٹاف لائنوں پرکام کے دوران کسی بھی قسم کی کوتاہی سے کام نہ لیں اوراپنی جانوں کوخطرہ میں نہ ڈالیں۔انہوں نے کہاکہ حادثہ لائن سٹاف کے ساتھ ہویاعوام کے ساتھ دونوں کاتدارک انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ لائن سٹاف کسی بھی ٹرپنگ،شٹ ڈؤن اورشکایات کواپنی جان پرفوقیت نہ دیں اور بغیر سیفٹی آلات لائنوں پر ہرگزکام نہ کریں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے میپکو سرکل مظفرگڑھ کے دورے کے موقع پرفیلڈافسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزیدکہاکہ سرکل کے تمام ایکسین روزانہ کی بنیادپر سب ڈویڑنل اورڈویڑنل شکایات سنٹرزکی چیکنگ کریں اورصارفین کی شکایات کاازالہ کم سے کم وقت میں یقینی بنائیں۔خراب اور جلنے والے بجلی میٹرز بھی جلد از جلد تبدیل کئے جائیں۔سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکوسرکل مظفرگڑھ انجینئرمہرنذرمحمدڈب نے سرکل کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔اس موقع پرجنرل منیجرکسٹمرسروسزمیپکوانجینئرسیداحسن محی الدین، چیف انجینئراواینڈایم ڈسٹری بیوشن میپکو انجینئرمحمداخلاق قادری،چیف انجینئرڈویلپمنٹ میپکو انجینئررانامحمدایوب، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل محمد نعیم آختر سامٹیہ، ایکسین میپکو ڈویڑن مظفرگڑھ محمدعمیرقاسم،ایکسین میپکو ڈویڑن علی پورملک یعقوب گدارا،ایکسین میپکو ڈویڑن کوٹ ادوملک خورشید، ایکسین میپکو ڈویڑن لیہ بلال خان، ایکسین ایم اینڈٹی مظفرگڑھ نذیراحمد گوپانگ،ایکسین آرآرای مظفرگڑھ ملک محمداشرف، ڈی سی ایم اظہار علی سرکل کے ایس ڈی اوزاورآراوز بھی موجودتھے۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago