مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 16 جولائی2020ء) جنرل منیجرآپریشن میپکوانجینئر طارق محمودبٹرنے کہا ہے کہ کہ فیلڈافسران اپنی کارکرد گی کو مزید بہتر بنائیں لائن لاسز کو فیڈر کی سطح پر کنٹرول کریں۔ بجلی چوروں کو نہ صرف جرمانے کئے جائیں بلکہ ان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروائی جائے۔ انہوں نے کہاکہ تمام فیلڈافسران ریکوری اورلائن لاسزکے اہداف حاصل کرنے کے لیے فیلڈمیں نکلیں اورریکوری اورلائن لاسزکے اہداف حاصل نہ کرنے والے افسران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا دوران ڈیوٹی حادثات کی شرح میں کمی لانے کے لیے افسران اپناکرداراداکریں اورلائن سٹاف لائنوں پرکام کے دوران کسی بھی قسم کی کوتاہی سے کام نہ لیں اوراپنی جانوں کوخطرہ میں نہ ڈالیں۔انہوں نے کہاکہ حادثہ لائن سٹاف کے ساتھ ہویاعوام کے ساتھ دونوں کاتدارک انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ لائن سٹاف کسی بھی ٹرپنگ،شٹ ڈؤن اورشکایات کواپنی جان پرفوقیت نہ دیں اور بغیر سیفٹی آلات لائنوں پر ہرگزکام نہ کریں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے میپکو سرکل مظفرگڑھ کے دورے کے موقع پرفیلڈافسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزیدکہاکہ سرکل کے تمام ایکسین روزانہ کی بنیادپر سب ڈویڑنل اورڈویڑنل شکایات سنٹرزکی چیکنگ کریں اورصارفین کی شکایات کاازالہ کم سے کم وقت میں یقینی بنائیں۔خراب اور جلنے والے بجلی میٹرز بھی جلد از جلد تبدیل کئے جائیں۔سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکوسرکل مظفرگڑھ انجینئرمہرنذرمحمدڈب نے سرکل کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔اس موقع پرجنرل منیجرکسٹمرسروسزمیپکوانجینئرسیداحسن محی الدین، چیف انجینئراواینڈایم ڈسٹری بیوشن میپکو انجینئرمحمداخلاق قادری،چیف انجینئرڈویلپمنٹ میپکو انجینئررانامحمدایوب، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل محمد نعیم آختر سامٹیہ، ایکسین میپکو ڈویڑن مظفرگڑھ محمدعمیرقاسم،ایکسین میپکو ڈویڑن علی پورملک یعقوب گدارا،ایکسین میپکو ڈویڑن کوٹ ادوملک خورشید، ایکسین میپکو ڈویڑن لیہ بلال خان، ایکسین ایم اینڈٹی مظفرگڑھ نذیراحمد گوپانگ،ایکسین آرآرای مظفرگڑھ ملک محمداشرف، ڈی سی ایم اظہار علی سرکل کے ایس ڈی اوزاورآراوز بھی موجودتھے۔