Categories: NewsUrdu News

اپنے ملک کوحقیقی معنوں میں قائداعظم محمد علی جناح کا پاکستان بنا کر دم لیں گے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمظفر گڑھ

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 25 دسمبر2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعمران کشور نے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح کے افکارو نظریات اور فرمودات پر عمل پیرا ہوکر ہمیں اپنے پاک وطن کو ناقابل تسخیر فلاحی مملکت بنانے کیلئے پوری نیک نیتی اور ذمہ داری سے اپنے اپنے فرائض سرانجام دینا ہونگے ، اس لیے پوری قوم کو عہد کرنا ہوگا کہ ہم اپنے ملک کوحقیقی معنوں میں قائداعظم محمد علی جناح کا پاکستان بنا کر دم لیں گے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں قائد اعظم محمد علی جناح کے 143ویں یوم پیدائش کے سلسلے میں منعقد ہونیوالی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس سادہ اور پروقار تقریب میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ریحان الرسول افغان ،ڈی ایس پی سٹی بشیر اعوان،لائن آفیسر ریاض گھلو سمیت دیگر پولیس آفیسران، سول سوسائٹی اور میڈیا کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

1 week ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

1 week ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago