Categories: NewsUrdu News

اپر دیر اور مظفر گڑھ میں ٹریفک حادثات ، قومی اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر کے بیٹے سمیت 6افرادجاں بحق ، 8شدید زخمی ،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا

اپر دیر/ مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔26ستمبر۔2015ء) اپر دیر اور مظفر گڑھ میں ٹریفک حادثات میں قومی اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ کے بیٹے سمیت 6افرادجاں بحق جبکہ 8شدید زخمی ہو گئے،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ کے بیٹے صاحبزادہ وقاص اپنے دوستوں کے ساتھ لواری ٹاپ سیر و تفریح کیلئے جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی کو لنڈئی کے قریب حادثہ پیش آ گیا جس کے نتیجے میں صاحبزادہ وقاص جاں بحق جبکہ اپر دیر ضلع کے ناظم اور نائب ناظم کے بیٹوں سمیت 6افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب مظفر گڑھ میں ملتان روڈ پر ایک تیز رفتار بس نے دو موٹرسائیکلوں کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5افراد جاں بحق جبکہ 2زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago