مظفر گڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 11 جنوری2017ء) ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت (توسیع ) مظفرگڑھ مہر عابد حسین نے کہا ہے کہ دسمبر ، جنوری اور فروری آم کے پودے کی خوابیدگی اور پھولوں کے نکلنے کے نازک مراحل ہیں، آم کے باغبان اس دوران زرعی سفارشات پر عمل کریں، انہوںنے کہا کہ آم کے باغبان آم کے باغات میں ڈائی بیک کی بیماری کے تدارک کیلئے پودوں کی خشک اور مری ہوئی شاخیں کاٹ دیں اور تنوں کو صاف کریں، کاپر آکسی کلورائیڈ 300گرام فی 100لیٹر پانی کے ساتھ سپرے کریں اور یہ عمل پھول آنے سے پہلے مکمل کرلیں۔انہوں نے کہا کہ باغبان آم کے پودوں پر ملی بگ کو ہرگز نہ چڑھنے دیں، تنوں پر لگے پھندوں پر جمع اور زمین نے نکلنے والی ملی بگ پر پروفینو فاس کا600ملی لیٹرفی 100لیٹر پانی کے ساتھ سپرے کریں، انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ زراعت توسیع کے زرعی ماہرین فیلڈ میں آم کے باغبانوں کی رہنمائی کیلئے موجود ہیں کسی بھی مسئلہ کے حل کیلئے اس سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…
نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…
اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…