Categories: NewsUrdu News

آل پاکستان پنشنرز ایسوسی ایشن شانگلہ کے انتخابات مکمل ،عبدالکبیر خان صدر منتخب

 ا لپوری(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 28 مارچ2017ء) آل پاکستان پنشنرز ایسوسی ایشن ضلع شانگلہ کے انتخابات مکمل ہو گئے،عبدالکبیر خان صدر جبکہ زمان خان جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔آل پاکستان پنشنرز ایسوسی ایشن کا اجلاس زیر صدارت حاجی بخت افسر سرپرست اعلیٰ الپوری میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں ریٹائرڈ ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس میں پنشنرز کا چنائو عمل میں لایا گیا ۔اجلاس میں اتفاق رائے سے عبدالکبیر خان سابق ہیڈ ماسٹر کو صدر جبکہ زمان خان سابق سی ٹی ٹیچر کو جنرل سیکرٹری منتخب کئے گئے۔دیگر عہدوںپر روزی خان،صاحب زادہ،عاشق زمان،سیدنظرسینئر نائب صدور۔سیکرٹری اطلاعات محمدیونس،جوائنٹ سیکرٹری معمبرخان،فنانس سیکرٹری محمد مشتاق جبکہ فنانس سیکرٹری برائے تحصیل بشام عمر صدیق سابق سی ٹی ٹیچرمنتخب ہو گئے۔نو منتخب صدر عبدالکبیر خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین نے اپنی زندگی کے چالیس بہاریں وطن عزیزکی خدمت میںگزاریں ۔ آئندہ بجٹ میں ریٹائرڈملازمین کے پنشن میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے۔میڈیکل الائونس میں سو فیصد اضافہ کیا جائے ۔ریٹائرمنٹ بینفٹ اینڈ ڈیتھ کم پنسیشن کے نام پر 6/11/2014سے حکومت نے بینٹف کا فیصلہ کیا لیکن تقریاً تین سال گزرنے کے باوجود ریٹائرڈ ملازمین اور فوت شدہ ملازمین کے بیوائیں اور یتیم بچے اپنے حق سے محروم ہیں معلوم ہوا ہے کہ سٹیٹ لائف انشورنس نے پریمیم نہ جمع کرنے پر کیسیز محکموں کو واپس بھیج دئے ہیں تا حال حکومت نئی سکیم کیلئے کوئی مکنیزم بنانے میں ناکام ہیں۔جس کا نزلہ ریٹائرڈ اور فوت شدہ ملازمین کے پسماندگان پر گزار رہا ہے اجلاس میں ایک متفقہ قرار داد کے ذریعے خیبر پختون خوا حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ بلا تا خیر ریٹائرمنٹ بینفٹ اینڈ ڈیتھ کم پنسیشن کی کیسیز نمٹائے۔ تاکہ بیوائووں،یتیموں کے مشکلات ختم ہوسکیں۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago