Categories: NewsUrdu News

آزادکشمیر میں تبدیلی کا انقلاب آچکا ہے عوام تبدیلی چاہتے ہیں ‘طاہر کھوکھر

مظفر آباد(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 03 مارچ2021ء) تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ محمد طاہرکھو کھر نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں تبدیلی کا انقلاب آچکا ہے عوام تبدیلی چاہتے ہیں ،مہاجرین مقیم پاکستان کو تبدیلی کے لئے پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کے بازو بنیں ،عوام کی امیدوں کی کرن عمران خان ہیں جو ملک میں حقیقی تبیدیلی لانا چاہتے ہیں ،اآزاد کشمیر میں تبدیلی کے دورس نتایج عوام کو ملیںگے ،عوام کو تعلیم ،صحت اور روزگار کے مسائل کو حل کیا جائے گا،آزاد کشمیر سیاحت کو انڈسٹری بنائیں گے ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنائیں گے،سپورٹس میں آزادکشمیر کے گراو،ْنڈ کو آباد کریں گے انہوں نے کہا کہ ملک کے کرپٹ ٹولے کو اپنے بچائو کیلئے اکٹھا کرنا ہی عمران خان کی حقیقی کامیابی ہے۔

آج پی ڈی ایم کی شکل میں عوام دشمن ، ملک دشمن اور کرپٹ ٹولہ ایک پلیٹ فارم پر کھڑے ہو کر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کر رہا ہے جس میں اسے منہ کی کھانا پڑے گی۔ یہاں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے طاہرکھوکھر نے کہا کہ پاکستان کو کبھی بھی بیرونی قوتوں سے خطرہ نہیں رہا بلکہ حقیقی خطرہ ان لوگوں سے تھا جو ملک کی جڑیں اپنے حرص اور لالچ میں دیمک کی طرح کھوکھلی کر رہے تھے۔
ملک کا بچہ بچہ عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے اور اس ٹولے سے نجات کا وقت آ گیا ہے ۔ طاہرکھوکھر نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان حقیقی ہیرو ہیں جنہوںنے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ عوام دشمن قوتوں سے ٹکر لی اور لوٹی ہوئی دولت کی ریکوری شروع کی ۔ آئندہ انتخابات میں آزادکشمیر کے عوام تحریک انصاف کو دو تہائی اکثریت دلوا کر عمران خان کی پالیسیوں پر مہر ثبت کریں گے۔مہاجرین مقیم پاکستان کے مسائل کو حل کیا جائے گا۔عوام تحریک انصاف کا ساتھ دیں۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago