Categories: NewsUrdu News

آر پی او ڈی جی خان کی تاجر اتحاد کے وفد کے ساتھ ملاقات، تجارتی معاملات، سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 17 جولائی2020ء) آر پی او ڈی جی خان عمران احمر کی تاجر اتحاد ک مظفرگڑھ کے وفد ساتھ ملاقات۔تفصیل کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان عمران احمر نے ریجنل پولیس آفس میں تاجر اتحاد مظفرگڑھ کے صدر مون شیخ کی قیادت میں آنیوالے تاجران کے وفد سے ملاقات کی اور تجارتی معاملات اور سکیورٹی صورت حال کے پیش نظر انجمن تاجران کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جبکہ میٹنگ میں تاجر برادری نے مظفرگڑھ میں پرامن تجارتی بحالی اورامن و امان کی صورت حال کوبرقرار رکھنے کے لیے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی طرف سے کیے گئے اقدامات کی تعریف کی۔تاجر اتحاد مظفرگڑھ کے وفد نے یقین دہانی کرائی کہ وہ کسی بھی مذہبی و سیاسی تحریک کا حصہ نہ ہیں اور نہ ہی کسی کا آلہ کار بنیں گے۔حکومت پنجاب کیطرف سے جاری کردہ ایس او پیز پر مکمل ضابطہ کاربند رہیں گے۔کورونا وائرس کے متعلق تمام تر احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے گا ۔اس موقع پر آرپی او ڈیرہ غازیخان نے کہا کہ پولیس اپنی خدمات اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر عوام الناس کو بہتر تحفظ فراہم کررہی ہے۔پرامن تجارتی بحالی کیلیے ضروری ہے کہ حکومت کی طرف سے جاری کردہ مناسب نرخ کے مطابق عام آدمی تک رسائی کو یقینی بنایا جائے۔ذخیرہ اندوزی ،گراں فروش، کرنے والے تاجران کے خلاف ہرممکن قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس طرح حکومتی احکامات کو ملحوظ خاطرمیں لاتے ہوئے مارکیٹوں، بازاروں اور کریانہ مرچنٹ تک کی مانیٹرنگ کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر روزمرہ کی بنیاد پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔تاجر اتحاد کے تاجران نے مقامی انتظامیہ کے ساتھ ہرممکن تعاون اورعوام کو ہرقسم کے ریلیف دینے کی یقین دہانی کرائی اور روزمرہ کے معاملات کو حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل پیر ا ہونے پر اتفاق کیا۔ آر پی او ڈیرہ غازی خان سے ملاقات میں تاجر اتحاد کے رہنماء ابو ہریرہ، مشرف علی قریشی، شیخ عدیل، خرم شاہ، رانا عتیق، سید الطاف شاہ بخارہ ایڈووکیٹ، ملک منیر حسین ماہڑہ ایڈووکیٹ، باسط قریشی اور دیگر موجود تھے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago