Categories: NewsUrdu News

آئندہ مالی سال میں بلدیاتی نمائندوں کو خطیر فنڈز مہیا کئے جائیں گے ،ڈپٹی کمشنر

مظفر گڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 13 جنوری2017ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ شوکت علی نے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں کو فنڈ زجاری ہو چکے ہیں اور جلد ہی بلدیاتی سکیموں پر کام شروع ہو جائے گا، آئندہ مالی سال 2017-18میں بلدیاتی نمائندوں کو خطیر فنڈز مہیا کئے جائیں گے ، ضلع کے تمام ادارے اور افسران بلدیاتی نظام کو کامیاب بنائیں گے تاکہ عوام کے مسائل حل ہوسکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یاد گار کلب میں بلدیاتی اداروں کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، تقریب سے چیئر مین ضلع کونسل سردار عمر خان گوپانگ ، ڈی پی پی اویس احمد ملک، چیئر مین میونسپل کمیٹی مظفرگڑھ اکرم خان چانڈیہ ،وائس چیئر مین ضلع کونسل ملک عابد بھابھہ ،سردار اقبال خان پتافی، ممبر ضلع کونسل گلشن سلطانہ اور دیگر افراد نے بھی خطاب کیا، چیئر مین یونین کونسل ملک سعید کھاکھی، صدر شی میل ایسوسی ایشن پاکستان شاہانہ عباس شانی، رانا افضل اور معروف شاعر افضل چوہان نے بھی خطاب کیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین ضلع کونسل سردار عمر خان گوپانگ نے کہا کہ ضلع کی عوام کی خدمت کا جذبہ لے کر سیاست میں آ ئے ہیں، انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ ضلع کونسل کے فنڈ ز کو مکمل دیانتداری سے استعمال کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ میں اپنے لیڈر سردار عاشق خان گوپانگ ایم این اے اور دیگر ممبران اسمبلی کی راہنمائی میں ضلع کی اتنی خدمت کروں کہ میرا نام سردار منظور خان گوپانگ اور ملک غازی کھر کی طرح لوگ ہمیشہ یاد رکھیں، انہوں نے کہا کہ ضلع کی عوام کے تعلیم، صحت اور آمدو رفت کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین میونسپل کمیٹی مظفرگڑھ اکرم خان چانڈیہ نے کہا کہ شہر میں سیوریج اور صفائی کے مسائل کو ہر صورت حل کرنا ہے ، انہوں نے کہا کہ میں شہر کے لوگوں کا خادم ہوں اور عوام کی خدمت کیلئے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، انہوں نے کہا کہ مظفرگڑھ شہر کی ترقی میں تمام طبقہ کے لوگوں کو ساتھ لے کر چلیں گے ، انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کو کامیاب بنانے میں ہم سب کو دن رات کام کرنا ہوگا۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago