Categories: NewsUrdu News

آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) اپنی عوامی خدمت اور کارکردگی کی بنا پر جیتے گی، حماد نوازٹیپو

مظفرگڑھ۔26جنوری(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 26 جنوری2018ء) مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام کی خدمت کرکے الیکشن میں کئے گئے وعدوں کی تکمیل کی ہے۔ان خیالات کا اظہار ممبرصوبائی اسمبلی حماد نواز خان ٹیپو نے مسلم لیگ کے ورکرز، بلدیہ کے تمام وارڈز کوارڈینیٹرز اورعلاقے کے سرکردہ افراد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ کی حکومت نے عوامی ووٹ کے ذریعے ملنے والے بھاری مینڈیٹ کا حق بھرپور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کی صورت میں ادا کر دیا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ اگر عوام آ ئندہ الیکشن میں بھی مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کرکے اسے کامیاب کرتی ہے تو ترقیاتی منصوبوں اور میگا پراجیکٹس کا لامتناہی سلسلہ جاری و ساری رہے گا۔حماد نواز خان ٹیپو کا کہنا تھا کہ میونسپل کمیٹی کے تمام 47 وارڈز میں بلاامتیاز ترقیاتی کام کروائے گئے جبکہ حلقہ پی پی 254 میں تقریباً 14 ارب روپے کی خطیر رقم سے انھوں نے بیشمار ترقیاتی کام کرائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) اپنی عوامی خدمت اور کارکردگی کی بنا پر جیتے گی۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 weeks ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

3 weeks ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

1 year ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

1 year ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

1 year ago