Categories: NewsUrdu News

انڈومنٹ فنڈ کے ذریعے لاکھوں باصلاحیت طلبہ کو گھر بیٹھے وظائف فراہم کیے جارہے ہیں،ڈپٹی کمشنر

مظفر گڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 07 اپریل2017ء)ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ محمد سیف انور نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب باصلاحیت طلباء و طالبات کی وظائف کی صورت میں حوصلہ افزائی کررہی ہے ، انڈومنٹ فنڈ کے ذریعے صوبہ کے لاکھوں باصلاحیت طلباء و طالبات کو گھر بیٹھے وظائف فراہم کیے جارہے ہیں، سرکاری سکولوں سمیت پیف سے رجسٹرڈ سکولوںکے طلباء و طالبات کو کتابوں سمیت مفت تعلیم فراہم کی جارہی ہے یہ بات انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول خانگڑھ میں کلاس ہشتم کے امتحانات میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کو شیلڈ،گلدستے اور نقد انعامات تقسیم کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر تعلیم شمشیر احمد بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ باصلاحیت طلباء ضلع کو نام روشن کررہے ہیںحکومت ایسے طلباء کی حوصلہ افزائی کرتی رہے گی، تاکہ تمام طلباء وطالبات میں مقابلے کا رجحان پیدا ہو اوراپنے ضلع کے ساتھ ساتھ اپنے ملک کا نام بھی روشن کریں، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے امسال ہشتم کے امتحان میں 455نمبر حاصل کرنے والے طالب علم مزمل کو گلدستہ اور شیلڈ پیش کی جبکہ جسمانی معذور اور یتیم طالب علم کاشف قریشی کو 327نمبر حاصل کرنے پر ایک ہزار روپے خصوصی انعام دیا ، سکول کے پرنسپل ملک رفیق نے بچے کو سکول بیگ اور یونیفارم کا تحفہ دیا۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago