Categories: NewsUrdu News

انصاف کی راہ میں رکاوٹ کسی صور ت برداشت نہیں کیا جائیگا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 19 دسمبر2018ء) عوام کو انصاف کی بروقت فراہمی اور امن و امان کے قیام کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے جس کے لیے پولیس فورس کے جوان ہمہ وقت کوشاں رہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اس کام کے لیے آپ پر بہت بڑی ذمہ دا ر ی ڈالی ہی. جس کو احسن طریقے سے انجام دینا ہم سب کا فرض ہی. اور انصاف کی راہ میں رکاوٹ کو کسی صور ت برداشت نہیں کیا جائیگا، جبکہ مقدمات میرٹ پردرج کئے جائیں۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ عمران کشور نے ضلع بھر کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران سے پولیس لائن میں میٹنگ کے دوران ہدایات دیتے ہوئے کیا انہوں نے ضلع بھر کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران سے پولیس لائن میں ان کے مقدمات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی لی. اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ عمران کشور نے ناقص کارکردگی ظاہر کرنے والے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹس بھی جاری کئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ عمران کشور نے مزید کہا کہ تمام پولیس افسران مقدمات کو حقائق اور میرٹ پر جلد از جلد یکسو کریں اور مدعی مقدمہ کے ساتھ تفتیشی آفیسر مسلسل رابطے میں رہے تاکہ انصاف کے حصول کی خاطر ہر ممکن کوشش کی جاسکے اور مقدمات میں کسی بے گناہ افراد کو چالان یا گرفتار نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ تھانہ جات کی انسپکشن میں خود کسی بھی وقت کر سکتا ہوں اس لئے انسپکٹر جنرل آف پنجاب پولیس امجد جاوید سلیمی کے ویژن کے مطابق تھانہ جات کی صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے۔مقدمات میں اشتہاریوں کی گرفتاری کو ہر صور ت یقینی بنائیں، جبکہ ایس ایچ اوز اپنے اپنے فرنٹ ڈیسک کو جد ید خطوط کی روشنی میں عوام الناس کے لئے مزیدآسانیاں پیدا کرنے میں مدد فراہم کریں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ عمران کشور نے مز ید کہا کہ ضلع کے تما م ایس ایچ اوز اپنی کارکرگی کو بہتر کریں۔ جو ایس ایچ اوز اپنی کارکردگی کو بہتر نہیں کرسکے گا اس کو پو لیس لائن بھیجا جائے گا۔ایس ایچ اوز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ عمران کشور نے مدعیان مقدمات سے خود براہ راست رابطہ کرکے معلومات بھی حاصل کی اور ان سے مقدمہ کے متعلق تفصیلی بات کی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ عمران کشور نے ایس ایچ اوز کو سختی سے ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں کے اندر منشیات کو فروغ دینے والے عناصر کو تلاش کرکے ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لا ئی جائے کیونکہ نوجوان نسل ہمارے مستقبل کی ضمانت ہے جن کو جرائم سے پاک ماحول فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago