Categories: NewsUrdu News

انسداد پولیو مہم کے دوران کوتاہی برتنے والے ملازمین کیخلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا ،ڈاکٹرشاہدمگسی

مظفر گڑھ۔3 مارچ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 03 مارچ2018ء) ملک کو پولیو جیسے موذی مرض سے پاک کرنے کیلئے حکومت ترجیح بنیادوں پر کام کررہی ہے ، ضلع مظفرگڑھ کو پولیو فری بنانے کیلئے ہم سب کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہے، انسداد پولیو مہم کے دوران کوتاہی برتنے والے ملازمین کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا، یہ بات چیف ایگزیکٹیو آفیسر صحت ڈاکٹر شاہد مگسی نے ضلعی انضبا طی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، اجلاس میں ڈاکٹر سلیم اکبر لغاری ،ڈاکٹر طارق محمودڈی ایچ اوز ، ڈاکٹر محبوب ڈی ایس سی، ڈاکٹرعادل لغاری ڈبلیو ایچ اومبشر رضا ای پی آئی کوارڈینیٹر، امیر نواز کے علاوہ یونیسف کے نمائند گان نے شرکت کی،اجلاس میں پولیو مہم کے دوران عائد کردہ الزامات کا جائزہ لیا گیااور تمام ملازمین کو اپنی صفائی پیش کرنے کا موقع فراہم کیا گیا جبکہ کوتاہی برتنے یا ناقص رپوٹنگ کے ذمہ دار اہلکاران کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لانے کے احکامات جاری کیلئے گئے، اس مرتبہ صحیح حقائق سے آگاہی کیلئے الزام علیہان کو بھی اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی گئی تھی، الزامات ثابت ہونے پر ندیم چشتی سی ڈی سپروائزر یونین کونسل پتل کوٹ ادو کو جبری ریٹائرڈ اور غلام کبریٰ لیڈی ہیلتھ ور کر اربن مظفرگڑھ کو معطل کرنے کی سفارش اور ظفراقبال ڈسپنسر ،مدثر عباس سینئر ٹیکنیشن کو علی پور تبادلہ کئے جانے کے احکامات جاری کئے گئے ،اسکے علاوہ انیلہ پروین لیڈی ہیلتھ سپروائزرپتل کوٹ ادو ،شمیم ممتاز لیڈی ہیلتھ ورکر گل والہ ،شفیقہ بی بی ذکیہ بی بی لیڈی ہیلتھ ورکرز یونین کونسل پتی غلام علی کو شوکاز جبکہ یونین کونسل چھ سو بتیس کے یو سی ایم او محمد منشاء ، عنایت اللہ ایریا انچارج آمنہ نواز میڈوائف عبد الرشید محمد اصغر ڈسپنسر اور میرپور بھاگل کے محمد شہزاد ڈرائیور کی جواب طلبی کی گئی ،آخر میں ڈاکٹر شاہد مگسی نے ملازمین کو متنبہ کیا کہ اگر آئندہ انکی جانب سے مہم کے دوران کوتاہی یا لاپرواہی برتی گئی تو انہیں ضلع بدر کئے جانے کی سفارش کی جائیگی ۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago