Categories: NewsUrdu News

انسدادپولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے مؤثر حکمت عملی مرتب کی ہے ،چیف ایگزیکٹیو آفیسر محکمہ صحت مظفرگڑھ

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 18 جنوری2019ء) چیف ایگزیکٹیو آفیسر محکمہ صحت مظفرگڑھ ڈاکٹر ضیاء الحسن نے کہا کہ انشاء اللہ سال 2019 پاکستان میں پولیو کے خاتمہ کا سال ہوگا ، جس کے لئے ہم نے انسدادپولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے مؤثر حکمت عملی مرتب کی ہے ، جس میں پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمے کیلئے عوام کی آگاہی کیلئے شہر کے پبلک مقامات پر بینر آویزاں کئے جائیں گے۔اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی قابل برداشت نہیں ہوگییہ بات انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ماہ جنوری کی انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ قبل ازیں سی ای او ہیلتھ اور ڈاکٹر مہر اقبال ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلاکر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا اس موقع پر ڈاکٹر طارق محمود ڈی ایچ او نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ضلع بھر میں پانچ سال تک کی عمر کے 4لاکھ80ہزار591 بچوں کو گھر گھر جا کر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے اس مقصد کے حصول کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے 1097 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago