Categories: NewsUrdu News

انتخابی کارنرمیٹنگ کیلئے سرکاری سکولوں کا استعمال، تین امیدواروں کو 21جولائی کو طلب کرلیاگیا

مظفرگڑھ۔20جولائی(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 20 جولائی2018ء) انتخابی مہم کے دوران سرکاری سکولوں کو کارنر میٹنگ کیلئے استعمال کرنے پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ قیصر سلیم نے نوٹس لیتے ہوئے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 184کے امیدوار ملک قسور کریم لنگڑیال ، صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 279کے امیدوار کے امیدوار احمد یار ہنجرااور صوبائی اسمبلی کے حلقہ 270کی امیدوار مہناز سعید کو نوٹسز جاری کردئیے ہیںجس میں امیدواران کو 21جولائی بروز ہفتہ اپنے آفس میں طلب کرلیا گیا ہے، جبکہ کارنر میٹنگ کیلئے استعمال کئے جانے والے سکولوں کے پرنسپل سے بھی جواب طلب کرلیا گیا ہے، دوسرے طرف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے امیدواروں کی انتخابی مہم چلانے پر یونین کونسل چک فرازی مظفرگڑھ کے چیئرمین سردار عاشق حسین اور یونین کونسل پرہاڑ کوٹ ادو کے چیئرمین فاروق احمد پرہاڑ کو بھی نوٹسز جاری کرتے ہوئے 21جولائی بروز ہفتہ کو اپنے آفس میں طلب کرلیا ہے ۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

1 week ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

1 week ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago