مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 23 جون2018ء) صوبہ پنجاب کے شہر مظفر گڑھ میں ایک آزاد امیدوار محمد حسین منا شیخ نے اپنے کاغذات نامزدگی میں کھربوں روپے کے اثاثے ظاہر کردیے۔محمد حسین منا شیخ کی جانب سے ظاہر کیے گئے اثاثوں کی مالیت 4 کھرب 3 ارب 11 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔خیال رہے کہ مظفر گڑھ سے آزاد امیدوار محمد حسین کی جانب سے کاغذات نامزدگی میں ظاہر کیے گئے اثاثے اب تک کے سب سے زیادہ مالیت کے اثاثے ہیں۔واضح رہے کہ محمد حسین قومی اسمبلی کے حلقہ 182 مظفر گڑھ اور پی پی 270 سے آزادی حیثیت میں امیدوار ہیں۔محمد حسین کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کے مطابق کھربوں روپے اثاثوں کے باجود انہوں نے ایک روپیہ بھی ٹیکس ادا نہیں کیا۔اس حوالے سے آزاد امیدوارمحمدحسین کا کہنا تھا کہ ان کی تحصیل مظفرگڑھ میں ان کی ملکیت کے 5 علاقے لانگ ملانہ، تلیری، چک تلیری،لٹکراں اور 40 فیصد مظفرگڑھ شہر پر بااثر افراد نے غیرقانونی طور قبضہ کر رکھا تھا، تاہم چیف جسٹس سپریم کورٹ نے 88 سال بعد ان کے خاندان کے حق میں فیصلہ دیا۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے حاصل ہونے والی 5 علاقوں کی زمین کی قیمت کا اندازہ 4 کھرب 3 ارب 11 کروڑ روپے ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے 88 سال بعد انہیں ان کا حق دلایا۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…