Categories: NewsUrdu News

امن ہم سب کی ضرورت ہے، ڈپٹی کمشنر

مظفر گڑھ۔8 نومبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 08 نومبر2017ء)ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ محمد سیف انور نے کہا ہے کہ ضلع میں پائیدار قیام امن کا سہرا ضلع کے جید علما ء کرام ،ممبر امن کمیٹی عوام اور سول سوسائٹی کے سر جاتا ہے جنہوں نے ہر موقع پر نہ صرف انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کیا بلکہ اپنی اپنی سطح پر بھی امن کا پرچار کیا، یہ بات انہوںنے چہلم حضرت امام حسین کے سلسلے میں ضلع امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، ڈی پی او ملک اویس ملک بھی ان کے ہمراہ تھے، ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور نے کہا کہ امن ہم سب کی ضرورت ہے اور اس کیلئے ہر فرد نے اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہے ، پرامن معاشرہ ہی ترقی کا زینہ ہے ، انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر علماء کرام اور ممبران امن کمیٹی نے ضلع میں قیام امن کیلئے مثالی کردار اد ا کیا، تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ضلع کی عوام سمیت میڈیا نے بھی پر موقع پر مکمل تعاون کیا، انہوں نے کہا کہ چہلم حضرت امام حسین کے مو۔قع پر تمام جلسے جلوسوں کو ہر ممکن سیکورٹی فراہ کی جائے گی، روٹس ہر صفائی اور روشنی کا معقول انتظام کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ امن کے سلسلے میں کسی قسم کا مسئلہ یا شکایت ہو تو ان سے فوری طور پر رابطہ کیا جا سکتا ہے انہوں نے جلسوں کے منتظمین کو ہدایت کی کہ تمام جلوسوں کو شام تک اختتام پذیر کیا جائے تاکہ دھند کی وجہ سے کسی قسم کی پریشانی نہ ہو، ان کے دفتر کے دروازے ہر سائل کیلئے ہر وقت کھلے ہیں، اس موقع پر ڈی پی او ملک اویس احمد نے کہا کہ ضلع میں قیام امن کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے کسی شر پسند عناصر کو امن کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دی جائے گی، انہوں نے کہا کہ ہر فرد اپنے ارد گرد کے ماحول پر نظر رکھے ، انہوں نے کہا کہ چہلم کے جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی جس کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، اجلاس میں مولانا عبدالعبود آزاد، عبدالغنی ثاقب، گلزار عباس نقوی، غضنفر عباس، سید امیر حسن سمیت تمام مکابت فکر کے جید علماء کرام ، اکابرین اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

4 weeks ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

4 weeks ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

3 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago