News

امن کومستقل قائم رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذ مہ واری ہے،ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 جولائی2023ء) ضلع مظفرگڑھ ایک پر امن ضلع ہے جس کا سہرا یہاں کے جید علماء کرام اور عوام کے سر ہے۔اس امن کو پائیدار بنانا اور مستقل قائم رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔یہ بات ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ ضلع کے امن کو دیر پا بنانے کیلئے اپنے مسائل کو مل بیٹھ کر حل کرنا ہے اور کسی دشمن کو امن کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام روایتی جلوسوں اور مجالس کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمران نے کہا کہ آج کے اجلاس کا مقصد تمام مکاتب فکر کے علماء میں ہم آہنگی،اخوت اور بھائی چارے کی فضا کو فروغ دینا ہے اور مسائل کی نشان دہی کرنا ہے تاکہ انتظامیہ متعلقہ اداروں کی معاونت سے مسائل کو فوری حل کر سکے۔

اجلاس سے ممبران امن کمیٹی مولانا عبد المعبود آزاد،قاری عبدالغنی ثاقب،اسلم سنبل،مدثر کاظمی،اختر حسین بخاری،غضنفر عباس نقوی،سید امیر امحسن،عامر سلیم،سجاد احمد سیال، فیاض نسیم اور ڈاکٹر فیض نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ یہ ضلع ہمارا ہے اس میں پائیدار قیام امن ہم سب کی ذمہ داری ہے۔آپس کے مسائل کو مل بیٹھ کر حل کیا جائے گا اور اس ضلع کو، اس صوبے کو اوراس ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔مستقل اور پائیدار قیام امن کیلئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے ہر ممکن تعاون کریں گے۔
Abdullah

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago