Categories: NewsUrdu News

امسال سیلاب کے خطرات سے بچائو کیلئے حفاظتی تدابیر کو حتمی شکل دے دی ‘سیف اللہ بھٹی

مظفر گڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 03 اپریل2017ء) اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ سیف اللہ بھٹی نے کہا کہ امسال سیلاب کے خطرات سے بچائو کیلئے ضلعی انتظامیہ نے متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر حفاظتی تدابیر کو حتمی شکل دے دی ہے ، تمام محکموں نے اپنے اپنے پلان تیار کرلئے ہیں، مختلف فلڈ بندوں کا معائنہ ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور خود کرچکے ہیںجبکہ دریائوں سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے بھی عملی اقدامات کئے جارہے ہیں، یہ بات انہوں نے سیلاب سے بچائو کے سلسلے میں کئے جانے والے انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، اجلا س میں ایکسین آبپاشی زاہد حسین، ریسکیو 1122کے افسران، سول ڈیفنس آفیسر، محکمہ پولیس کے افسران، ٹی ایم اوز کے افسران، میونسپل کمیٹیوں کے نمائندگان، پی ڈی ایم اے کے ضلعی نمائندے محمد عمران سمیت فلاحی تنظیموں کے نمائندے ناظم بلوچ سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اسسٹنٹ کمشنر سیف اللہ بھٹی نے کہا کہ تمام میونسپل کمیٹیاں اپنی اپنی مشینری اور آلات کی پڑتال کریں اگر کوئی مشینری یا آلات خراب ہیں تو ان کو فوری طور پر مرمت کرائی جائے ان کو فنگشنل بنایا جائے،انہوں نے ریسکیو 1122کے افسران کو ہدایت کی کہ سول ڈیفنس کے ساتھ مل کر مختلف مقامات پر مشقیں کی جائیں اور رضا کاروں کی تربیت کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ ریلیف کیمپوں کے ساتھ ساتھ جانوروں کے رہائش اور ان کی خوراک کے بھی مناسب انتظامات کئے جائیں گے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago