مظفر گڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 03 اپریل2017ء) اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ سیف اللہ بھٹی نے کہا کہ امسال سیلاب کے خطرات سے بچائو کیلئے ضلعی انتظامیہ نے متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر حفاظتی تدابیر کو حتمی شکل دے دی ہے ، تمام محکموں نے اپنے اپنے پلان تیار کرلئے ہیں، مختلف فلڈ بندوں کا معائنہ ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور خود کرچکے ہیںجبکہ دریائوں سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے بھی عملی اقدامات کئے جارہے ہیں، یہ بات انہوں نے سیلاب سے بچائو کے سلسلے میں کئے جانے والے انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، اجلا س میں ایکسین آبپاشی زاہد حسین، ریسکیو 1122کے افسران، سول ڈیفنس آفیسر، محکمہ پولیس کے افسران، ٹی ایم اوز کے افسران، میونسپل کمیٹیوں کے نمائندگان، پی ڈی ایم اے کے ضلعی نمائندے محمد عمران سمیت فلاحی تنظیموں کے نمائندے ناظم بلوچ سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اسسٹنٹ کمشنر سیف اللہ بھٹی نے کہا کہ تمام میونسپل کمیٹیاں اپنی اپنی مشینری اور آلات کی پڑتال کریں اگر کوئی مشینری یا آلات خراب ہیں تو ان کو فوری طور پر مرمت کرائی جائے ان کو فنگشنل بنایا جائے،انہوں نے ریسکیو 1122کے افسران کو ہدایت کی کہ سول ڈیفنس کے ساتھ مل کر مختلف مقامات پر مشقیں کی جائیں اور رضا کاروں کی تربیت کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ ریلیف کیمپوں کے ساتھ ساتھ جانوروں کے رہائش اور ان کی خوراک کے بھی مناسب انتظامات کئے جائیں گے۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…