مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی نیوز – 05 جون2021ء) امریکی سفارت خانے نے مظفرگڑھ کے نوجوان سپوت ملک زکریا کھر کی ماحولیاتی بہتری اور شجرکاری مہم میں خدمات کا اعتراف کیا ہے۔ماحولیاتی بہتری کیلئے کی گئی ان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کی تصویر اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر شیئر کرتے ہوئے سفارت خانے نے انھیں خراج تحسین پیش کیا ۔
ملک زکریا کھر نے گزشتہ برسوں میں اکیلے 50 ہزار سے زائد پھل دار پودے لگا کر ایک ریکارڈ قائم کیا تھا ،ملک کے سماجی حلقے اور ماحولیاتی بہتری کیلئے کام کرنے والے ادارے ان کی خدمات کا پہلے ہی اعتراف کرچکے ہیں ،ملک زکریا کھر نے سنانواں کے نزدیک نہ صرف اپنے ذاتی رقبے پر پودے لگائے ہیں بلکہ انھوں نے علاقے کے ہر خاندان کو بھی آم کے پودے مفت فراہم کئے ہیں۔
ملک زکریا کھر نے میڈیا سے بات کرتے ہو ئے کہا کہ شجرکاری مہم اور ماحولیاتی بہتری کے حوالے سے وہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن سے متاثر ہیں۔
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…
نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…
اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…