Categories: NewsUrdu News

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 2018کے عام انتخابات کو صاف و شفاف اور غیر جانبدار انعقاد کیلئے کام شروع کردیا

مظفر گڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 23 اگست2017ء) پاکستان ایک جمہوری ملک ہے اور جمہوریت کی بقا کیلئے ہر ووٹر کااپنا حق رائے دہی سوچ سمجھ کر استعمال کرنا ہوگا۔ یہ بات ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر مظفرگڑھ اصغر علی ڈاھا نے ووٹر ایجوکیشن کے سلسلے میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 2018کے عام انتخابات کو صاف و شفاف اور غیر جانبدار انعقاد کیلئے کام شروع کردیا ہے ، جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ووٹر کے اعتماد کو پختہ بنایا جارہا ہے۔انہوںنے کہا کہ اس سیمینار کے انعقاد کے مقصد عوام میں ووٹ کی اہمیت اجاگر کرنا ہے اور عام انتخابات کی تیاری کے حوالے سے عوام کا آگاہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ قوم کی امانت ہے ووٹ کی طاقت سے ہی عوام اپنے علاقے میں سچے ، ایماندار اور محب الوطن امیدواروں کو منتخب کرتے ہیں جو آپ کی زندگیوں پر سب سے زیادہ اثر انداز ہوتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ضلع مظفرگڑھ میں کل رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 18لاکھ 75ہزار443ہے جن میں خواتین ووٹروں کی تعداد 8لاکھ 44ہزار 335ہے جو خواتین آبادی کا 40فیصد ہے، خاندان کے سربراہ کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی خواتین کا قومی شناختی کارڈ بنوا کر ان کے ووٹ کا اندراج کرائیں۔انہوںنے مزید بتایا کہ نادرا کے تعاون سے موبائل رجسٹریشن وین کی سہولت بھی فراہم کی جارہی ہے جس کے ذریعے قومی شناختی کارڈ بنوا کر ووٹ کا اندراج آسان بنایا جارہا ہے۔اس موقع پر عمر دراز فاروقی، امیر اکبر سیال اور طاہر فاروقی نے ووٹ اور اس کے صحیح استعمال کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ووٹ تبدیلی کا ذریعہ ہے ، مرد و خواتین کا یہ حق ہے کہ وہ اپنے ووٹ کا آزادانہ اپنی مرضی او راپنی خواہش کے مطابق استعمال کرے، اس کے ساتھ ساتھ ووٹر پر بھی یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے ووٹ کی طاقت سے ایماندار، صالح اور محب الوطن نمائندوں کا انتخاب کریں ۔سیمینار میں اساتذہ، سول سوسائٹی ، ذرائع ابلاغ کے نمائندگان کی کثیر تعد اد نے شرکت کی۔ بعد ازاں عوام میں ووٹ کی اہمیت کا اجاگر کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر مظفرگڑھ اصغر علی کی قیادت میں گورنمنٹ کمپری ہینسو سکول سے جھنگ موڑ تک واک بھی کی گئی ۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

12 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

12 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

12 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago