Categories: NewsUrdu News

الپوری:ضلع بھر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ ا ٹھارہ گھنٹے سے تجاوز کر گیا، معاملات زندگی ٹھپ ہوکررہ گئی ، عوام شدید پریشان

الپوری (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 18 اپریل2017ء)شا نگلہ ضلع بھر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ ٹھارہ گھنٹے سے تجاوز کر گیا، معاملات زندگی ٹھپ ہوکررہ گئی ،مسلسل بجلی کی بندش سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ، گزشتہ کئی دنوں سے مسلسل کئی گھنٹوں تک بجلی غائب ہوتی ہے ، پیر اور منگل کی درمیانی شب بجلی بند رہی جس کی وجہ سے وادی اندھیروں میں ڈوب گئی تھی۔شانگلہ کے مین فیڈر پر 76فیصد سے زیادہ ریکوری ہونے اور ضلع بھر میں فیکٹری یا کارخانہ تک نہیں کے باوجود لوڈشیڈنگ یہاں کے عوام کے ساتھ سراسر ظلم وناانصافی ہے ۔بجلی کے غیر مناسب لوڈ شیڈنگ پر عوام سراپااحتجاج بن گئے ہیں۔شانگلہ میں گزشتہ کئی دنوں سے ناروا لوڈ شیڈنگ بدستور جاری ہے عوام نے صوبائی پیسکو چیف خیبرپختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا پر نظر ثانی کرکے سلسلہ بند کیا جائے ۔مسلسل بجلی بندش سے کاروباری زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو سڑکوں پر نکل کر بھر پور احتجاج کریں گے تاجر برادری کا اعلان۔بجلی سے وابسطہ کاروباری افراد ہاتھ پر ہاتھ دھرے بھیٹے ہیں،جبکہ گھروں میں اندھیرے چھائے ہوئے ہیں۔عوامی حلقوں وتاجروں نے پیسکو حکام سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شانگلہ میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بند کیا جائے ،بجلی بندش کو نہ روکا گیا تو احتجاج پر مجبور ہوکر سڑکوں پر نکل کر اپنے حقوق کیلئے احتجاج کریں گے جس کی تمام تر ذمہ داریاں پیسکو خیبرپختونخوا پر ہو گی۔۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago