Categories: NewsUrdu News

الخدمت فاؤنڈیشن مظفرگڑھ کے زیر اہتمام ایمبولینس سروس کی افتتاحی تقریب

مظفر گڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 20 مئی2019ء) الخدمت فاؤنڈیشن مظفرگڑھ کے زیر اہتمام ایمبولینس سروس کی افتتاحی تقریب زیر صدارت ڈاکٹر اشرف علی عتیق منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی سی ای او ہیلتھ ڈسٹرکٹ مظفرگڑھ ڈاکٹر ضیاء الحسن صاحب، سرپرست الخدمت فاؤنڈیشن ضلع مظفرگڑھ پروفیسر افتخار احمد ہاشمی،احمد خلیل سہرانی صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع مظفرگڑھ اور رانا عمردراز فاروقی ڈائریکٹر آرفن کئیر پروگرام نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر افطار ڈنر کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں معززین شہر بھی کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔صوبائی صدر الخدمت فاؤنڈیشن ڈاکٹر اشرف علی عتیق نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت بلاتفریق رنگ و نسل اور مذہب بے سہارا اور دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔ ہمارا ادارہ مکمل طور پر خود مختار، غیر سرکاری اور غیر سیاسی ساکھ کا حامل ہے۔ الخدمت فاونڈیشن کی جانب سے کی جانے والی تمام تر خدمات تنظیم کے خصوصی اصول و ضوابط کے تحت سر انجام دی جاتی ہیں۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

1 week ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

1 week ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago