Categories: NewsUrdu News

اقوام متحدہ کشمیر میں استصواب رائے کی قرارداد پر عملدرآمد کو یقینی بنائے،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مظفرگڑھ

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 26 اکتوبر2019ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مظفرگڑھ ڈاکٹر کاظم خان نے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیر میں استصواب رائے کی قرارداد پر عملدرآمد کو یقینی بنائے انہوں نے کہا کشمیر پر انسانیت سوز مظالم پر دنیا بھر کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے یہ بات انہوں سی ای او ہیلتھ مظفرگڑھ کے دفتر میں کشمیر کی آزادی کے سلسلہ میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے کشمیر کے حق خود ارادیت کے حصول تک جدوجہد جاری رہیگی اس سلسلہ میں قوم فوج کے شانہ بشانہ ہر چیلنج کا سامنا کرنے کو تیار ہے قبل ازیں سیمینار سے ڈاکٹر امیر بخش ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر فرحان ہاشمی جام عبدالحمید سپرنٹنڈنٹ عدنان لغاری نے میڈیا کوآرڈینیٹر نے بھی خطاب کیا اور کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی اور کشمیری عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں انہوں نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ کشمیر میں فوری طور پر کرفیو اٹھایا جائے اور نہتے کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ بند کیا جائے سیمینار میں ڈاکٹر شاہد ریاض ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ کے علاوہ سی ای او ہیلتھ ڈی ایچ او آئی آر ایم این سی ایچ دفاتر کے ملازمین نے شرکت کی بعدازاں ازاں ڈاکٹر کاظم خان کی زیرقیادت کشمیر ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago