Categories: NewsUrdu News

اقوام متحدہ ،اسلامی ممالک ،عالمی تنظیمیں غزہ پر اسرائیلی جارحیت اور محاصرہ فی الفور ختم کرائیں، سید بازل علی نقوی

مظفرآباد( مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔24جولائی۔2014ء) اقوام متحدہ ،اسلامی ممالک ،عالمی تنظیمیں غزہ پر اسرائیلی جارحیت اور محاصرہ فی الفور ختم کرائیں حملے بند کیے جائیں مظلوم فلسطینی عوام کی فوری امداد یقینی بنائی جائے۔مقبوضہ کشمیر میں بھی بھارتی مظالم کا نوٹس لیاجائے۔تحریک آزادی کے بیس کیمپ سے مظلوم فلسطینیوں اور کشمیریوں کے حق میں مشترکہ آواز بلند ہوگی ۔دارلحکومت مظفرآباد میں جعفریہ سپریم کونسل میں بھی وزیرزراعت و لائیوسٹاک کی بطور مہمان خصوصی شرکت ،سینئرممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ مفتی کفایت حسین نے صدارت کی ،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سید بازل علی نقوی نے کہا کہ تمام مقاطب فکر کو متحد ہوکر حکومتوں پر یہ دباؤ ڈا لنا ہوگا کہ وہ اسرئیلی مظالم کے خلاف عالمی فورسز پر موثر آواز بلند کرے ۔فلسطین ہو کشمیرپیپلز پارٹی کی حکومت کا موقف بڑا واضح ہے ۔شہید بھٹو نے کشمیر پر ایک ہزار سال تک جنگ لڑنے کا اعلان کیاانہوں نے کہا کہ ہمیں مل بیٹھ کر مسئلہ فلسطین اور تنازعہ کشمیرکے حوالے سے ٹھوس موقف اپنانا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ فوری طور پر اسرائیل سے غزہ کا محاصرہ اور حملے بند کرائے ۔کانفرنس سے جعفریہ سپریم کے چیئرمین شبیر بخاری ،ممبرعلماء مشائخ کونسل علامہ فرید عباس نقوی ، میجر بشیر شاہ کاظمی ،جماعت اسلامی کے شیخ عقیل ،قاضی منظور الحسن ،لبریشن لیگ کے منظور قادر ،ممبر اسمبلی بیرسٹر افتخارگیلانی پروفیسر عبد الرحمن ،مہر علی نقوی ایڈووکیٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔صدر محفل مفتی کفایت حسین نقوی نے اپنے خطاب میں کہاکہ ہمیں برادریوں اور ممالک کے خول سے باہر نکل کر مظلوم فلسطینیوں اور مظلوم کشمیریوں کے حق کی بات کرنا ہوگئی۔انہوں کہا کہ اس وقت پوری امت مسلمہ کو فلسطین عوام کا ساتھ دینا ہوگا ۔چپ کا روزہ توڑنا ہوگا ۔انہوں کہاکہ حکومت پاکستان اس حوالے سے پائیدار اور موثرحکمت عملی اپناتے ہوئے فی الفور اقدا مات کرے ۔سید شبیر شاہ نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ فلسطینی عوام نے درست قیاد ت کا انتخاب کیا ہوا ہے ۔وہ جلدہی آزادی کی منزل سے ہمکناہوگی ۔کشمیری قیادت کو بھی اپنے متقبل کے فیصلے کا اختیار دیا جائے ۔جعفریہ کے نائب صدر علامہ فرید عباس نقوی نے کہا کہ اسرائیلی مظالم فوراََبند کیے جائیں ۔وقت کے یزید کے سامنے حسین  کا کردار ادا کرنا ہوگا ۔امام حسین خمینی  فرمایا تھا کہ اگر رتما م اسلامی ممالک ایک ہوجائیں تو اسرائیل کا ناپاک وجود مٹ جائے گا ۔ہمیں اتحاد کرنا ہوگا ،شیخ عقیل نے کہا کہ جعفریہ سپریم کونسل نے بروقت کانفرنس کا انعقاد کیا ۔سعودی عرب و وہری پالیسی ترک کرکے فلسطین کی مدد کو آگے آئے ۔بیرسٹر افتخارگیلانی نے بھی کہاکہ ہمیں فرقہ واریت کے دلدل سے نکل کر ایک ہونے کی ضرورت ہے ۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago