News

اعلیٰ کارکردگی پر پرائس کنٹرول میجسٹریٹس کو سرٹیفیکیٹس دیئے جائیں گے،ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی 24 جنوری2023ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے کہا ہے کہ رواں ماہ کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی بہتر ہے، جس کی وجہ سے صوبہ بھر میں ضلع مظفرگڑھ کارکردگی کے لحاظ سے نمایاں پوزیشن پر ہے۔انہوں نے کہا کہ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو کارکردگی سرٹیفیکیٹ جاری کئے جائیں گے۔

یہ بات انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے ساتھ ہفتہ وار اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع کے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنی اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے زیادہ سے زیادہ دکانوں کو چیک کریں اگر کوئی دکان دار خلاف ورزی کرتا ہے تو اس کو نہ صرف بھاری جرمانے کریں بلکہ اس کے خلاف ایف آئی آر درج کرتے ہوئے گرفتاری عمل میں لائیں اور دکان کو سیل کریں۔

 

اجلاس میں بتایا گیا کہ رواں ماہ کے دوران 9ہزار سے زائد دکانوں کو چیک کیا گیا، خلاف ورزی پر 17لاکھ 22ہزار روپے جرمانہ، 25ایف آئی آر کا اندراج کیا گیا،8دکانوں کو سیل کیا گیا جبکہ 12دکانداروں کو گرفتار کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ جس طرح اب تک تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے محنت کی اور اپنی کارکردگی کو بہتر بنایا آئندہ بھی اس کو بہتر بنانا ہے۔

Faryad

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

4 weeks ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

4 weeks ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

3 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago