News

اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخوں پر دستیابی یقینی بنائی جائے،ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 29 نومبر2022ء) ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے کہا ہے کہ بازاروں میں سرکاری نرخوں پرمعیاری اشیاء خوردو نوش کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے، نرخ نامے کے پینا فلیکس بنائے جائیں جو نمایاں جگہ پر آیزاں ہوں خلاف ورزی پر نہ صرف جرمانہ ہوگا بلکہ مقدمات بھی قائم کئے جائیں گے۔ یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدار ت کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا ایسا کرنے پر سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اجلاس میں انجمن تاجران کے نمائندگان اور کریانہ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی مشاورت سے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا تعین کی گیا جس کا نوٹیفیکیشن ڈپٹی کمشنر جاری کریں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سبسدی آٹے کے معیاری اور فروخت پر مختلف شکایات سامنے آرہی ہیں، انجمن تاجران کے ساتھ مل کر آٹے کی فروخت کا مربوط لائحہ عمل بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہاکہ سپر سٹوروں پر ڈی سی کاؤنٹر پر تمام اشیاء خوردو نوش کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔
Faryad

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

1 week ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 weeks ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

1 year ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

1 year ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

1 year ago