مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 17 اگست2019ء) ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے دفتر پولیس مظفرگڑھ میں سرکل جتوئی کے ایس ڈی پی او، ایس ایچ او، ز اور تفتیشی افسران کے ساتھ ایس پی انوسٹی گیشن چوہدری سجاد احمد گجر کے ہمراہ کرائم میٹنگ کی جہاں انہوں نے تمام زیر تفتیش مقدمات کو علیحدہ علیحدہ چیک کیا اور ان کی پراگریس قانونی پہلو اور میرٹ پر تفتیش پر گفتگو کی، ڈی پی او صادق علج ڈوگر نے زیر تفتیش مقدمات کی جلد اور میرٹ پر تفتیش کی تکمیل کی ہدایات جاری کیں۔
ڈی پی او صادق علی ڈوگر کا کہنا تھا آج ہمیں اس چیز کا عہد کرنا ہے کہ معاشرے کو منشیات سے پاک کرنا ہے اور اس دھندے میں ملوث بڑی مچھلیوں کو پکڑ کر پابند سلاسل کرنا ہے، ان منشیات فروشوں کو اپنی نوجوان نسل سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دور کرنا ہے، اس سلسلے میں تمام تھانہ جات کی کارکردگی میں ذاتی طور پر مانیٹر کرونگا اور بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران و ملازمان کی حوصلہ افزائی کی جائیگی، اس کے علاوہ انہوں نے اشتہاریوں کی گرفتاری کی خصوصی ہدایات جاری کیں۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ سنگین مقدمات میں ملوث مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری پولیس افسران کی اہم ترین ڈیوٹی ہے۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…