Categories: NewsUrdu News

اشتہاری مجرمان کی گرفتاری، چوری شدہ و لوٹا گیا سامان برآمد کر کے عوام کو فوری انصاف دیا جائے، ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کی سرکل صدر پولیس کے ساتھ کرائم میٹنگ میں پولیس افسران کو ہدایت

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 25 مئی2019ء) ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر نے ڈی ایس پی صدر سرکل ناصر نواز کے ہمراہ سرکل کے تمام ایس ایچ او صاحبان جن میں خانگڑھ سے انسپکٹر نصراللہ خان، روہیلانوالی سے زاہد لغاری، شاہ جمال سے نواز لنڈ، قریشی سے اسماعیل مستوئی سمیت جملہ تفتیشی افسران و محرران کے ساتھ کرائم میٹنگ کی، ڈی پی او نے مقدمات کے چالان کی عدالتوں میں پینڈنسی، ملزمان کی گرفتاری، مال مسروقہ کی برامدگی، اہم گینگز کی ٹریسنگ،ان کی گرفتاری، جھوٹے مقدمہ جات کرانے والوں کی حوصلہ شکنی کیلئے ترمیمی قانون پر عملدرآمد کرتے ہوئے ان کو عدالتوں سے سزایاب کرانا، یوم علی رضی اللّٰہ عنہ،اعتکاف رمضان اور عیدالفطر کے اجتماعات کے حوالے سے سیکیورٹی ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے ہدایات جاری کیں، ڈی پی او کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ان کو رعایت دینے والا بھی کسی رعایت کا مستحق نہیں جرائم پیشہ افراد یا ان کے سفارشیوں کیلئے دل میں نرم گوشی رکھنے والے پولیس افسران و ملازمان کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی، ڈی پی او نے مزید کہا کہ اس ماہ جو آپ کو ٹارگٹس دیئے جا رہے ہیں اگلی میٹنگ تک ان کی تکمیل مکمل طریقے سے ہونی چاہیئے نہ کرنے کی صورت میں محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago