Categories: NewsUrdu News

اسلام سلامتی کادین ہے جو برداشت، اخوت اور احترم انسانیت کا درس دیتا ہے،ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 19 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ اسلام سلامتی کادین ہے جو برداشت، اخوت اور احترم انسانیت کا درس دیتا ہے۔ ہم نے اسلامی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اپنے ملک پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانا ہے او ر سب سے پہلے پاکستان کا پیغام عام کرنا ہے یہ بات انہوں نے ضلع کونسل کے جناح آڈیٹوریم میں عوامی امن بیٹھک سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری عون حمید ڈوگر، ڈی پی او محمد حسن اقبال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احسان الحق اور اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ رانا محمد شعیب بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ موجودہ دور سوشل میڈیا کا دور ہے جس میں موبائل کا استعمال کسی ہتھیار سے کم نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا اور موبائل کا استعمال کرتے ہوئے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جائے۔

انٹر نیٹ پر کسی قسم کا شرپسند، نفرت انگیز یا اشتعال انگیز مواد کو نہ شائع کیا جائے اور نہ ہی شیئر کیا جائے۔ ادارے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو مانیٹر کررہے ہیں کسی بھی شہری کی طرف سے ایسا مواد شائع کیا گیا یا شیئر کیا گیا تو اس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور کوئی عذر قابل قبول نہیں کیا جائے گا۔ قبل ازیں پارلیمانی سیکرٹری عون حمید ڈوگر نے کہا کہ نائن الیون کے بعد یہ تاثر دیا گیا کہ مسلمان دہشت گرد ہیں۔
پاکستان نے نیشنل ایکشن پلان بنا کر اس ہر عمل کیا اور دنیا کو باور کرایا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور عالمی برادری میں مثال قائم کی جب پاکستان پر حملہ آور پائلیٹ کو چائے پلا کر وآپس بھیجا گیا۔ڈی پی او محمد حسن اقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایک اچھا انسان ہی ایک اچھا مسلمان ہوتا ہے۔ پاکستان وہ ملک ہے جہاں ہر فرد کو آزادی ہے لیکن اس آزادی کو غلط استعمال نہیں ہونے دیا جائے گاجب بھی کوئی حد کراس کرئے گا تو قانون حرکت میں آئے گا، انہوں نے کہا کہ جہاں کہیں بھی سوشل میڈیا کا استعمال غلط کیا گیا پولیس کاروائی کرے گی۔
عوامی امن بیٹھک سے پروفیسر رانا مسعود اختر، مولانا عبدالمعبود آزاد، رانا محمد افضل اور کلیم اللہ نے بھی خطاب کیا او رکہا کہ انسانیت کا احترم کیا جائے۔ انسانیت کی بے حرمتی خدا کے انکار کے برابر ہے امن ہر ملک کی ضرورت ہے اور امن کے بغیر ترقی نا ممکن ہے، کسی بھی مذہب میں ظلم او بربریت کی اجازت نہیں۔ انتہا پسندی ایک مہلک ہتھیار ہے جو تباہی کو پیش خیمہ ہے۔ عوامی امن بیٹھک میں افضل چوہان نے اپنے نظم امن کی فاختہ سنائی جبکہ ایس ایس ڈی او کے نمائندہ کوثر عباس نے عوامی امن بیٹھک کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ ام کلثوم سیال نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دئیے۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago