مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 19 ستمبر2022ء) اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ جمیل حیدر شاہ اور ان کی ٹیم نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، اس دوران علی پور روڈ، ملتان روڈ، جھنگ موڑ اور جھنگ روڑ پر تجاوزات اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے صفائی کے عملہ کو ہدایت کی کہ وہ اپنا کام دیانتداری سے کریں۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت کی مطابق شہر کو خوبصورت بنایا جائے گا، ناجائز تجاوزات کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا، بازاروں اور شاہرات کو کشادہ کیا جائے گا ، صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے گا اوراس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بلدیہ کا عملہ روزانہ کی بنیاد پر نالو ں کی صفائی پربھی کام کررہا ہے جس سے شہر کے سیوریج کے مسائل بھی کسی حد تک حل ہو جائیں گے۔ انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ شہر کی خوبصورتی اور صفائی ستھرائی کیلئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔\378
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…
نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…
اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…