News

اسسٹنٹ کمشنرنے کاشتکاروں کی ادائیگی میں تاخیر پرشوگر مل سیل کر دی ۔ تین افراد گرفتار

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 23 فروری2023ء) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑ ھ ناصر ڈوگر نے گنے کے کاشتکاروں کی رقم کی ادائیگی میں تاخیر اور انتظامیہ سے تعاون نہ کرنے پر رحمان حاجرہ (تاندلیانوالہ) شوگر مل کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے، مل انتطامیہ کے 3افراد کو گرفتار کرلیا اور مل کا کنڈا سیل کردیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر ناصر ڈوگر نے بتایا کہ مل کے خلاف کاشتکاروں کی متعدد شکایات موصول ہورہی تھیں جس پر ڈپٹی کمشنر نے نوٹس لیتے ہوئے مل کے خلاف کاروئی کے احکامات جاری کئے، مل انتظامیہ سے کاشتکاروں کی فہرست جن کی رقم واجب الادا ہے طلب کی گئی، سی پی آر طلب کی گئیں مل انتطامیہ نے کوئی تعاون نہ کیا جس پر یہ کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مل کے ذمہ ایک ارب سے زائد کی رقم واجب الادا ہے جو گنے کے کاشتکاروں کو دینی ہے، انہوں نے بتایا کہ مل انتظامیہ کے نمائندگان سے مذاکرات کئے گئے ہیں اور ان کو کہا گیا ہے کہ تمام کاشتکاروں کی فہرست فراہم کی جائے جن کی رقم دینی ہے، سی پی آر فراہم کی جائے اور یہ بیان حلفی دیا جائے کہ 7سے 10دن میں تمام کاشتکاروں کی رقم اد کردی جائے گی۔

 

Faryad

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

1 week ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 weeks ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

1 year ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

1 year ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

1 year ago